• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بازار ِمبادلہ کا بغور جائزہ لیتے رہیں گے ، گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر اسٹیٹ بینک کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہےکہ بازار ِمبادلہ کا جائزہ لیتے رہیں گے، کسی ناگوار تغیر سے نمٹنے کیلئے ضروری اقدامات کرینگے۔تفصیلات کےمطابق مانیٹری پالیسی کےمطابق اسٹیٹ بینک کے نقطہ نظر سے شرح مبادلہ میں حالیہ اتار چڑھائوماضی کے جمع شدہ عدم توازن کے مسلسل تصفیے اور کسی حد تک طلب و رسد کے عوامل کے کردار کی عکاسی کرتا ہے، اسٹیٹ بینک صورت ِحال کا بغور جائزہ لیتا رہے گا اور بازار ِمبادلہ میں کسی قسم کے ناگوار تغیر سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کو تیار ہے۔

تازہ ترین