• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈالر 153روپے کا ہونے کے باعث کاروں کی قیمت میں سات لاکھ تک اضافہ ہو گا

اسلام آباد (حنیف خالد)بہتر گھنٹوں میں موٹر کاریں اسمبل کرنے والے تینوں پلانٹ (سوزوکی، ہنڈا، ٹویوٹا) ڈالر کی قیمت اوپن مارکیٹ میں 153 روپے کی بلند ترین سطح تک جانے کی وجہ سے اپنی کاروں کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کریں گے جس میں آٹھ سو سی سی، ایک ہزار سی سی، تیرہ سو سی سی، اٹھارہ سو سی سی اور 2800 سی سی کی فار چونر جیپ اور ہائی لکس پک اپ شامل ہیں ان کی قیمت میں کم سے کم ایک لاکھ اور زیادہ سے زیادہ سات لاکھ روپے اضافے کا امکان ہے۔
تازہ ترین