• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کا افطار ڈنر،سیاسی وراثت منتقلی کا عملی اظہار، جماعت اسلامی منفرد

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) بلاول بھٹو زرداری کے افطار ڈنر میں موروثیت کی عملی شکل دیکھنے کو ملی۔ تاہم جماعت اسلامی کی حیثیت منفرد تھی۔ اس تقریب میں عملاً سیاست اور پارٹیاں اپنی اولادوں کو منتقل ہوتی ہوئی محسوس ہوئیں۔پیپلزپارٹی بلاول کو،مسلم لیگ (ن) مریم نواز کو، اے این پی ایمل ولی خان کو اور شہباز شریف نے حمزہ شریف کو سیاسی وراثت منتقل کی۔ یہ تقریب اس منتقلی کی پہلی باضابطہ تقریب قراردی جا سکتی ہے۔ اسکے علاوہ مولانا فضل الرحمٰن اور شیرپاؤ پہلے ہی اپنے بیٹوں کو آگے کر چکے ہیں۔اس تقریب میں وراثت کے حوالے سے واحد جماعت اسلامی تھی جو منفردلگ رہی تھی جس میں ابھی تک سیاسی وراثت کے اصول کو نہیں اپنایا گیابلکہ شورائیت کے اصول پر عمل پیرا ہے۔
تازہ ترین