• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی ڈگریوں کیخلاف PIA ملازمین کی نظرثانی درخواستیں مسترد، ہائوس جاب نہ کرانے والے نجی میڈیکل کالجز بند کردینگے، سپریم کورٹ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ نے نجی میڈیکل کالجز کی ڈاکٹرز کی ہائوس جاب کیخلاف درخواست پر کہا ہےکہ جومیڈیکل کالجز ہائوس جاب نہیں کرا رہے انہیں بند کر دینگےجبکہ عدالت نے پی آئی اے کے 8 ملازمین کی نظرثانی ومتفرق درخواستیں خارج کر دیں۔ پیر کو پی آئی اے پائلٹس کی جعلی ڈگری کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی، دوران سماعت جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دئیے کہ عدالت اپنے فیصلے پر کیا نظر ثانی کرے، کیوں نہ نظر ثانی کر کے جعلی ڈگری والوں کیخلاف پرچہ درج کرنیکا حکم دیں، سپریم کورٹ کا مذاق بنایا ہوا ہے، عدالت کا ادب و احترام رہا ہی نہیں ، درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت نے جو حکم دیا اسکی غلط تشریح کی جا رہی ہے، متعلقہ عدالتیں سپریم کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے ہماری بات سننے کو تیار نہیں،عدالت نے حکم دیا کہ متعلقہ عدالتیں قانون کے مطابق پی آئے اے ملازمین کی درخواستوں پر فیصلہ کریں،سپریم کورٹ میں شازیہ آفریدی، ثمینہ قریشی، عبد الروف بیگ، نذر خان،کامران خان، طاہرہ سلطانہ، ثنا گل اور شکیب شوکت نے درخواستیں دائر کی تھیں، دورانِ سماعت جسٹس عظمت سعید نے پی آئی اے کے وکیل عمر لاکھانی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ تقریر کا شوق ہے تو کہیں اور جا کر کریں، آپ کو کیس کا پتہ نہیں ہوتا اور آجاتے ہیں، جا کر دوبارہ لا کالج میں داخلہ لیں۔
تازہ ترین