• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبل شاہ کی درخواست ضمانت پھر مسترد، عوام کو لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، سپریم کورٹ

اسلام آباد(صباح نیوز) سپریم کورٹ نے افضال اخلاق المعروف ڈبل شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ 3؍ رکنی بینچ کی سربراہی کرتے ہوئے جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس میںکہاہے کہ عوام کو لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب نیئر رضوی نے کیس کی سماعت کے آغاز میں موقف اپنایاکہ ڈبل شاہ کیخلاف 2016میں ریفرنس دائر کیا گیا۔ ڈبل شاہ کے متاثرین کی تعداد 3540ہےڈبل شاہ نے عوام کو ساڑھے 12ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا۔ ڈبل شاہ کی ضمانت کی تین درخواستیں پہلے بھی مسترد ہو چکی ہیں ، ڈبل شاہ کے وکیل کا کہنا تھا ان کے موکل چار سال سے جیل میں ہیں ۔ نیب کے ایڈیشنل پراسیکیوٹر نے کہاکہ ڈبل شاہ کے دو ساتھی تاحال مفرور ہیں۔

تازہ ترین