• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارسا ،سندھ نے پانی فراہمی سے متعلق اعدادو شمار کو غلط قرار دیدیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل میں ارسا اور سندھ ایری گیشن حکام نےپانی کی سندھ اور بلوچستان کو فراہمی کے ایک دوسرے کے اعداد و شمار کو غلط قرار دیدیا،چیئرمین قائمہ کمیٹی نے پیش کردہ اعداد و شمار کا جائزہ لینے کیلئے تین رکنی سب کمیٹی تشکیل دیدی،ڈی جی موسمیات نے بتایا کہ مون سون میں معمول کے مطابق بارشیں ہونگی، تاہم حتمی رپورٹ وسط جون میں جاری کی جائیگی، کمیٹی کا اجلاس پیر کو یوسف تالپور کی زیر صدارت ہوا، چیئرمین ارسا شیر زمان خان نے کمیٹی کو بتایا کہ صوبوں کے درمیان پانی کا تنازعہ اٹارنی جنرل طے کر رہے ہیں ، رپورٹ کیلئے ارسا اور وزارت آبی وسائل نے خطوط لکھے ہیں ،سندھ ایری گیشن حکام نے سندھ کو پانی کی فراہمی کے حوالے سے اعداد و شمار پیش کئے تو ممبر پنجاب ارسا نے کہا کہ ہم اس سے اتفاق نہیں کرتے ۔
تازہ ترین