• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورہائیکورٹ کاعمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئےمقررکرنیکاحکم

لاہور(صباح نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کا کرنے کا حکم دے دیا ،عمران خان کے خلاف متفرق درخواست پر کیس کی سماعت آئندہ ہفتے میں ہوگی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید خان نے وزیر اعظم عمران خان کی نا اہلی کے لیے کیس کی جلد سماعت کے لئے لائرز فائونڈیشن فار جسٹس کی متفرق درخواست پر ابتدائی شنوائی کے بعد وزیراعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست آئندہ ہفتے میں سماعت ے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔درخواست میں وفاقی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کو فریق بنایا گیا ۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف کے دور حکومت میں عمران خان نے لوگوں کو سول نافرمانی کے لیے اکسایا ہے۔ عمران خان نے لوگوں کو اکسایا کہ وہ ٹیکس نہ دیں اور بیرون ممالک سے رقوم بھی نہ بھیجیں۔
تازہ ترین