• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اطالوی یونینز کا سعودی عرب جانے والے مال بردار جہاز پر جنریٹرز چڑھانے سے انکار

کراچی (نیوز ڈیسک) اطالوی یونینز نے یمن جنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سعودی عرب جانے والے مال بردار جہاز پر جنریٹرز چڑھانے سے انکار کردیا۔ رائٹس کمپینرز کا کہنا ہے کہ ہتھیار اقوام متحدہ کے معاہدے کی خلاف ورزی ہیں کیونکہ انہیں یمن میں شہریوں کے خلاف استعمال کیا جاسکتا ہے جہاں سعوی اتحادی افواج حوثیوں کے خلاف جنگ کر رہی ہیں جس میں ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یونینز نے اٹلی میں اس بحری جہاز پر پابندی کی کوشش کی تھی لیکن علی الصبح جہاز ڈاک پہنچا تو اسے مظاہرین کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین کے پاس موجود بینرز میں سے ایک پر ’نو ٹو وار‘ لکھا تھا۔ یونین ورکرز نے جہاز پر دو جنریٹرز چڑھانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اگر چہ انہیں سویلین استعمال کیلئے رجسٹرڈ کیا گیا ہے لیکن انہیں یمن جنگ کیلئے بھی لے جایا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین