• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی، ایم فل اور پی ایچ ڈی اسکالرشپ کی منظوری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی نے ایم فل اور پی ایچ ڈی2019ءکے اسکالرشپ کی منظوری دے دی ہے۔ مذکورہ پروگرام کے تحت ایم فل کے36طلباوطالبات جبکہ پی ایچ ڈی کے16طلباوطالبات کو اسکالرشپ دینے کی منظوری دی گئ۔تفصیلات کے مطابق ایم فل کے طلبہ کو 8000روپے ماہانہ جبکہ پی ایچ ڈی کے طلبہ کو 10000 روپے ماہانہ دیئے جائیں گے۔ایم فل پروگرا م کے اسکالر شپ کا دورانیہ ایک سال جبکہ پی ایچ ڈی کے اسکالرشپ کا دورانیہ دوسال پرمشتمل ہے۔
تازہ ترین