• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے احکام پر عمل نہ کرنے پر سی اے ایس اسکول کو نوٹس ، جواب طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر سی اے ایس اسکول کی انتظامیہ کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 7؍ روز میں جواب طلب کیا ہے۔ اسکول کو وصول کردہ موسم گرماکی 2؍ ماہ کی فیس میں سے ایک ماہ کی فیس والدین کوواپس کرنے کے احکام دیئے گئے تھے تاہم انہیں کئی خطوط بھی لکھے گئے تاہم کوئی جواب نہ ملنے پر اسکول انتظامیہ کو ذاتی طور پر طلب کیا گیا تاہم انتظامیہ نے وضاحت پیش کی اور نہ ہی ڈائریکٹریٹ آئے۔ ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن سندھ ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی نے سپریم کورٹ کے احکامات پرعملدرآمد نہ کرنے اور دیئے گئے خطوط کا جواب نہ دینے پر سی اے ایس اسکول کو فائنل شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 7؍ یوم میں جواب طلب کیا ہے۔ جواب موصول نہ ہونے کی صورت میں دی گئی مدت گزرنے کے بعد اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی اور برٹش کونسل کو بھی خط کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔
تازہ ترین