• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدکے بعدبڑی عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیار ہیں،مصطفیٰ کمال

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عید کے بعد 21 جولائی کو بڑی عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیار ہیں کیونکہ ظالم تب تک ظلم کرتا رہے گا جب تک مظلوم خاموشی کے ساتھ ظلم سہتا رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار سید مصطفیٰ کمال نے پاک سرزمین اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ظالموں کے خلاف متحد ہونا ہوگا اور پاک سرزمین پارٹی کے عوامی جلسہ عام میں بھرپور شرکت یقینی بنا کر اس بات کا ثبوت دینا ہوگا کہ اب عوام جاگ چکی ہے اور ظلم اپنی انتہاء کو پہنچ چکا ہے، حکمرانوں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانی ہوگی ورنہ عوام انہیں مکمل طور پر مسترد کر دیگی۔ پاکستان کی بگڑتی ہوئی معیشت کے ذمے دار سابقہ حکمران ہیں لیکن موجودہ حکمران بھی اسے سنبھالنے کے لئے کچھ کرتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہے۔
تازہ ترین