• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ سے پنجاب کو گندم کی ترسیل پر پابندی عائد

کراچی(رفیق بشیر)سندھ سے پنجاب کو گندم کی ترسیل پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جنگ کی خبر پر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے سندھ سے پنجاب کو گندم کی ترسیل پر پابندی عائد کردی تاہم اس فیصلے سے اسمگلرز نے فائدہ اٹھا نا شروع کردیا ہے اورسندھ کے خارجی راستوں پر تعینات پولیس کی چاندی ہوگئی ہے‘ پولیس اسمگلرز سے سو روپے فی بوری لے کر پنجاب کو گندم ترسیل کرنے میں معاونت کررہی ہے ، جس سے رشوت کا عمل عروج پہنچ گیا، تاہم حکومت کے اس فیصلے سے صوبے میں سو روپے بوری قیمت میں فورا کمی واقع ہوئی ، امکان ہے گندم کی قیمت میں مزید کمی ہوگی ،تفصیلات کے مطابق پنجاب میں موسم کی تبدیلی کے باعث 30فیصد گندم خراب ہوگئی ، جبکہ 60 فیصد گندم غیر معیاری ہے، مارچ میں سندھ کی فصل آنے پر پنجاب کے فلور ملز مالکان نے سندھ سے گندم کی بڑے پیمانے پر خریداری شروع کردی ، جس سےسندھ میں تیزی سے گندم کی قیمت میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا، سندھ میں45لاکھ ٹن گندم پیدا ہوتی ہے اور یہ گندم کے ذخائر سندھ کی ضرورت پوری کے لئے کافی ہوتے ہیں ۔
تازہ ترین