• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ اسکول ایجوکیشن کو ایڈہاک بنیادوں پر چلانے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سیکریٹری اسکولز ایجوکیشن قاضی شاہد پرویز نے سندھ میں محکمہ اسکول ایجوکیشن کو ایڈہاک بنیادوں پر چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس سلسلے میں انہوں نے20گریڈ کے مستقل افسران کو ہٹا کر قائم مقام افسران کا تقرر شروع کردیا ہے، بتایا جاتا ہے کہ سیکریٹری اسکولز ایجوکیشن نے ڈائریکٹر پرائمری میرپور خاص عبدالوہاب عباسی کوہٹانے کی سمری چیف سیکریٹری سندھ کو بھیج دی ہے جس میں کیا گیا ہے کہ وہاب عباسی کو انتظامی بنیادوں پر عہدے سے ہٹادیا جائے ۔ عبدالوہاب عباسی کو گزشتہ ماہ ہی ڈائریکٹر پرائمری میرپور خاص مقرر کیا گیا تھا، اسی طرح کراچی میں بھی ڈائریکٹر پرائمری کی اسامی گزشتہ ماہ سے خالی ہے اور حال ہی میں 20گریڈ کے سلیم اعوان کو اضافی چارج دیا گیا ہے۔ جنگ کو معلوم ہوا کہ سندھ بھر میں ڈی اوز اور اے ڈی اوز کی درجنوں اسامیاں خالی ہیں۔
تازہ ترین