• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے پاکستانی ٹیم سے ڈراپ ہونے والے فاسٹ بولر جنید خان نے منفرد لیکن خاموش احتجاج کرتے ہوئے سلیکشن کمیٹی کی غیر جانب داری پر سوال اٹھایا ہے۔ پیر کو جنید خان نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے اپنے منہ پر ٹیپ لگایا ہوا ہے اور تحریر کیا ہے کہ میں کچھ نہیں کہنا چاہتا سچ کڑوا ہوتا ہے۔پی سی بی نے اس بارے میں تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے لیکن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جنید پر کارروائی کا امکان ہے۔البتہ جنید خان نے تین گھنٹے بعد تصویر اور پیغام کوسوشل میڈیا سے ہٹا دیا۔
تازہ ترین