• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانچ روز قبل ا غواء ہونیوالی 11سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) تھانہ شہزاد ٹائون کے علاقے علی پور فراش سے پر اسرار طور پر لاپتہ ہونیوالی گیارہ سالہ بچی کی نعش جنگل سے مل گئی ۔بچی پندرہ مئی کو گھر کے قریب واقع دکان سے چیز خریدنے گئی اور واپس نہ آئی۔کے پی کے ضلع مومند کے رہائشی گل نبی نے اپنی بیٹی کے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کے بار ےمیں پولیس کو اطلاع دی تھی۔پولیس چار روز تو ٹال مٹول کرتی رہی، تھانہ کے باہر متاثرہ خاندان کے احتجاج کے بعد اتوار انیس مئی کو بچی کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔لاش پوسٹمارٹم کےلئے پولی کلینک منتقل کردی گئی ۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعد موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے۔
تازہ ترین