• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ، متعدد شو روم سربمہر

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کا وفاقی دارلحکومت میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن جاری ہے جس کے دوران بلااجازت زیرِ تعمیر کثیر المنزلہ پلازے اور گا ڑیوں کے 10 شورومزکو سر بمہر کردیا گیا جبکہ پبلک پارکنگ میں کھڑی کی گئی 7 گاڑیوں کو بھی ضبط کر کے متعلقہ تھانے منتقل کر وا دیا گیا۔ سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ نے کراچی کمپنی سیکٹر G-9 مرکز میں بیول پلازہ اور لاریب میں قائم شور رومز کے دس دفاتر سر بمہر کئے۔ ان دفاتر میں راجہ موٹرز، لندن اسٹیٹ، رانا ٹریڈنگ، جاپان موٹرز اینڈ ڈرائیونگ سکول، راہبر پراپرٹی سنٹر، سیف موٹرز، وقاص موٹرز، الحرم شٹامپ پیپر، خرم ٹیلر، فیشن ٹیلر شامل ہیں۔مختلف شو رومز کے سامنے فٹ پاتھ پر تعمیر کئے گئے چھ غیر قانونی ریمپ بھی توڑ دیئے گئے۔ عملے نے ٹی چوک ایکسپریس وے پر بلا اجازت زیر ِ تعمیر کثیر المنزلہ پلازہ جات کے خلاف بھی کارروائی کی۔ اس دوران متعدد تعمیرات سر بمہر اور مسمار کر دی گئیں۔
تازہ ترین