• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملٹری اکائونٹس میں اعزازیہ تعلیمی اسناد اور ڈگریاں جمع کرانے سے مشروط

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے ) پاکستان ملٹری اکائونٹس ڈیپارٹمنٹس (پی ایم اے ڈی) میں عید پر دیئے جانیوالے اعزازیہ ( آنریریم ) کو ملازمین کی طرف سے تعلیمی اسناد ، ڈگریاں اور اے سی آرز جمع کرانے سے مشروط کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عید پر پی ایم اے ڈی کے گریڈ ایک تا اٹھارہ کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دیا جاتا ہے، عیدالفطر کیلئے اعزایہ کی ملٹری اکائونٹینٹ جنرل نے منظوری دیدی ہے مگر بعض کنٹرولر دفاتر نے اس اعزایہ کو ملازمین کی اسناد اور ڈگریوں سے مشروط کر دیا ہے ، اس حوالے سے بعض ملازمین کا کہنا تھا کہ تمام کنٹرولر دفاتر میں ملازمین کو آنریریم دے دیا گیا ہے سوائے سی ایم اے (آرسی ) میں یہ شرط عائد کی گئی ہے حالانکہ ملازمین جب بھرتی ہوتے ہیں تو اپنی اسناد اور ڈگری جمع کرواتے ہیں اور ان ڈگریوں اور اسناد کی باقاعدہ متعلقہ اداروں سے تصدیق بھی کروائی جاتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق صرف سی ایم اے (آرسی) میں ہی یہ شرط عائد نہیں کی گئی ہے بلکہ باقی کنٹرولر دفاتر میں بھی اس کو لاگو کیا گیا ہے ۔
تازہ ترین