• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس مزاحمت اور دہشت گردی کیس کے 13ملزم بری

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج محمد اصغر خان نے پولیس مزاحمت اور دہشت گردی کیس کے ایک ملزم کو سزا چار خواتین سمیت تیرہ ملزمان کو ٹھوس شواہد نہ ہونے پر بری کر دیا۔ ضلع جہلم کے تھانہ چوٹالہ کی پولیس نے 25جنوری کو تھانہ بھلوال کے ایک کانسٹیبل جو سمن تعمیل کروانے گیا تھا کو حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنانے سمیت مختلف الزامات کے تحت چودہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ جرم ثابت ہونے پر گزشتہ روز عدالت نے واجد اقبال کو عرصہ حوالات جبکہ ٹھوس شواہد نہ ہونے پر زہرا بی بی، فرزانہ بی بی، مسرت بی بی اور عظمت بی بی سمیت آصف محمود، صوفی میر، جہانزیب، عرفان انور، شاہد حسین، ظہیر احمد، حیدر عقیل، محمد الیاس اور اعجاز احمد کی طرف سے دائر کی جانے والی بریت کی درخواست منظور کرلی۔
تازہ ترین