• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج سلیمان بیگ نے کچہری قتل کیس میں ایک ملزم کو جوڈیشل کرتے ہوئے دوسرے کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ سول لائن پولیس نے زیرحراست ملزم اور حملہ آور کے قتل ہونے پر سید الامین کو گرفتار کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا تھا جو گزشتہ روز ختم ہونے پر عدالت نے ملزم کو 31مئی تک جوڈیشل کرتے ہوئے اسی کیس میں گرفتار دوسرے ملزم ولی جان کا 24مئی تک چار روزہ ریمانڈ منظور کرلیا۔ عدالت نے تھانہ پیرودھائی حملہ کیس کے ملزم عدنان یونس کو تفتیشی افسر کا بیان قلمبند کر کے ٹھوش شواہد نہ ہونے پر شک کا فائدہ دیکر بری کر دیا۔ عدالت نے گزشتہ رمضان کمیٹی چوک کے مقام پر ڈیوٹی پر مامور ٹریفک وارڈن کو شہید کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم راجہ راعید خان کیخلاف ایک گواہ اور تھانہ حضرو اٹک میں درج اغوا برائے تاوان اور قتل کیس کے ملزم محمد اسحاق کیخلاف تین گواہ قلمبند کر کے 27مئی کو مزید شہادتیں پیش کرنے کا حکم دیا۔
تازہ ترین