• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹ ، تجاوزات کیخلاف آپریشن میں سامان ضبط

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے تجاوزات کنندگان کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے 4ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا ، کینٹ بورڈ حکام کے مطابق تجا وزا ت کے خا تمہ کیلئے اسپیشل یو نٹ قا ئم کر دیا گیا ہے اس یو نٹ کا مقصد کینٹ کے تما م علا قو ں سے عا رضی و مستقل تجا وزا ت کو فو ری طو ر پر ختم کر نا ہے، اسپیشل انفو رسمنٹ یو نٹ روزا نہ کی بنیا د پر کنٹو نمنٹ ایگز یکٹیو آفیسر کو رپو رٹ پیش کر یگا ، ادھر کینٹ کے مختلف بازاروں نصیر آباد ، پشاور روڈ،چوہڑ ہڑپال ،مصریال روڈ،ٹینچ بھاٹہ ،بکرا منڈی ، پیپلز کالونی ، بینک روڈ صدر ، آدم جی روڈ ،اور کشمیر روڈپر دو شفٹوں میں عملہ آپریشن جاری رکھے ہو ئے ہے ۔گزشتہ روز عملہ نے 4 ٹرک سامان ضبط کر لیا جس میں ریڑھیاں ، کائونٹر ، جنگلے ،ٹھئیے وغیرہ شامل ہیں۔
تازہ ترین