• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی چوری پکڑی جانے پر متعدد افراد کی مزاحمت اور واپڈا آفس پر حملہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) بجلی چوری کر کے مختلف گھروں کو فراہم کرنیوالے ملزم نے چوری پکڑے جانے پر درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ واپڈا دفتر پر دھاوا بول دیا۔ تھانہ صدر بیرونی کو عبدالحمید خان ایس ڈی او اڈیالہ سب ڈویژن نے درخواست دی کہ شیراز نامی شخص نے بجلی چوری کرتے ہوئے ڈائریکٹ تار سے 8سے 9گھروں کو بجلی دی ہوئی تھی۔ جب تار کاٹی گئی تو مذکورہ شخص نے ساتھیوں سمیت مزاحمت کی اور بعدازاں واپڈا آفس پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ کی۔ پولیس نے شیراز‘ راجہ ساجد‘ گل شیر خان سمیت تیس چالیس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تازہ ترین