• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجہ شعیب قتل کیس میں جیل سپرنٹنڈنٹ کا بیان قلمبند

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج محمد اصغر خان نے راجہ شعیب قتل کیس میں جیل سپرنٹنڈنٹ کا بیان قلمبند کر کے سماعت 27مئی تک ملتوی کر دی۔ تھانہ صدر بیرونی میں درج قتل کیس کے ملزم اخلاق محمود نمبردار وغیرہ نے عدالت میں درخواست دی تھی کہ اڈیالہ جیل کی انتظامیہ سیاسی اثر ورسوخ کی وجہ سے ہمارے گرفتار ملزم کے ساتھ ناروا سلوک رکھے ہوئے ہے۔ عدالت کے نوٹس لینے پر گزشتہ روز جیل سپرنٹنڈنٹ نے پیش ہوکر بتایا کہ جان کو خطرہ ہونے کی وجہ سے ملزم 2018سے ہائی سیکورٹی زون میں ہے اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ہوم ڈیپارٹمنٹ نے بھی ہدایت کر رکھی ہے کہ ملزم کیخلاف درج کیس کا ٹرائل جیل کے اندر ہی کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ملزم کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں تاہم اس کے باوجود اگر ملزم کسی اور سیل میں منتقل ہونا چاہتا ہے تو باقاعدہ درخواست دیں، اسی کیس میں راجہ شجاع اقبال نے کیس دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست دی تھی جو خارج کرتے ہوئے عدالت نے 27مئی کو شہادتیں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
تازہ ترین