لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے گزشتہ روزاپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں کینسر کے مرض میں مبتلا گلوکارہ ہیر سنگھارکے علاج معالجے کیلئے 5 لاکھ روپے امداد دینے کی منظوری دی،اجلاس میں دیگر مستحق فنکاروں کیلئے بھی آرٹسٹ سپورٹ فنڈ سے امدادی رقوم کی منظور دی گئی۔ مجموعی طور پر 28 فنکاروں کیلئے امدادی رقوم جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو الحمراءآرٹس کونسل اطہر علی خان اور ڈی جی پی آر ڈاکٹر محمد اسلم ڈوگر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت فنکاروں اور آرٹسٹوں کی فلاح و بہبود اور مستحق آرٹسٹوں کی امداد کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔