• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ سول ڈیفنس کا ریکارڈ غیر تسلی بخش ، غیر مصدقہ قرار

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پنجاب میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئےمحکمہ سول ڈیفنس ناکام رہا ہے۔ محکمہ سول ڈیفنس تاحال رابطے کے لئے ٹال فری نمبر حاصل نہ کر سکا۔ جس کی وجہ سے شہریوں کو محکمہ سول ڈیفنس سے رابطہ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ انکشافات آدیٹر جنرل پاکستان کی پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع ہونے والی آڈٹ رپورٹ میں کئے گئے ہیں ۔ رپورٹ میں محکمہ سول ڈیفنس کا ریکارڈ غیر تسلی بخش اور غیر مصدقہ قرار دے دیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ سول ڈیفنس ایمرجنسی حالات میں شناخت کےلئےیونیفارم بھی ڈیزائن کرنے میں ناکام رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق محکمہ سول ڈیفنس کے پاس آتشزدگی سے نمٹنے کیلئے ایک ہی ٹرک ہے، جوآگ بجھانے سے قاصر ہے۔محکمہ سول ڈیفنس کے ٹرک میں پانی ذخیرہ کرنے کا نظام ہی نہیں۔ سول ڈیفنس کے پاس وائرلیس سسٹم نہیں۔ ایمرجنسی آپریشن کے دوران کارکردگی صفر ہے۔ سول ڈیفنس کے افسران نے ایمبولینسز کی ادویات کی خریداری کا ریکارڈ ہی غائب کر دیا ہے۔ آڈیٹر جنرل نےمحکمہ سول ڈیفنس کا انفراسٹرکچر متروک اور بوسیدہ قرار دے دیا۔
تازہ ترین