لاہور ( نمائندہ جنگ )تنظیم اتحاد امت پاکستان اور نیشنل مشائخ کونسل کے زیر اہتمام شہداءداتا علی ہجویری کانفرنس پریس کلب لاہور ہوئی جس میں50سے زائد درگاہوں کے سجادہ نشین شرکت کی، پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تنظیم اتحاد امت محمد ضیاءالحق نقشبندی نے کہا ہے کہ صوفیاءکے پیروکارنے مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھی ہوئی ہے ،حالیہ خود کش حملہ میں شہید ہونے والوں کے مقامی اضلاع اور تحصیلوں میں ”شہداءداتا علی ہجویری کانفرنسز‘کرنے کا اعلان کرتے ہیں ۔ یکم جولائی کو سانحہ داتا داتا دربار کو 9سال مکمل ہونے پریکم جولائی کو لاہور میں ”شہداءداتا علی ہجویری کانفرنس“ اورحالیہ شہداءکا ”ختم چہلم لاہور“ میں ہوگا۔ حکمران داتا دربار پر دہشت گردی کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں۔ مشائخ عظام میں صاحبزادہ دیوان احمد مسعود چشتی ،صاحبزادہ عظمت محمود تاج چشتی ، خواجہ غلام قطب الدین فریدی ، پیر میاں عبدالخالق ،پیر سید حبیب عرفانی ، صاحبزادہ پیر سید محمد نبیل الرحمن بخاری ،پیرمحمد سعیدصابری ، پیرسید ڈاکٹر جمیل الرحمن شاہ، پیر سید اظہر الحسن شاہ گیلانی ،پیر محسن منور یوسفی ،پیر سید واجد علی گیلانی،پیر ڈاکٹر محمد طارق ،پیر سید تنویر ، علامہ ذوالفقار مصطفی ہاشمی ، مفتی محمد خضر السلام نقشبندی ،پیر صوفی محمد اطہر السدروی ،پیر غلام رسول اویسی ،مولالانا عبداللہ ثاقب ،اشرف عاصمی، میاں خالد حبیب الٰہی علامہ عابد قادر، علامہ غلام اصغر صدیقی ،بدر ظہور چشتی ،مولانا محمد علی نقشبندی مفتی محمد عمران ،محمد نواز کھرل ، مفتی محمد قیصراوردیگر شامل تھے ۔