• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت عوامی شکایات کے فوری ازالہ کیلئے اقدامات کر رہی ہے، ملک اسد کھوکھر

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیراعلی شکایت سیل کے چیئرمین ملک اسد علی کھوکھر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل اور شکایات کے فوری ازالہ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں شکایت سیل کے دائرہ کار کو پنجاب کے تمام اضلاع تک پھیلایا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز وزیراعلی شکایت سیل کے چیئرمین ملک اسد علی کھوکھر نے ڈی جی پی آر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ملک اسد کھوکھر نے بتایا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں ذیلی شکایات سیل قائم کیے جارہے ہیں جس کا دفتر متعلقہ ڈپٹی کمشنر آفس میں ہوگا اس سلسلے میں گوجرانوالہ میں پہلا ضلعی شکایات سیل قائم کردیا گیا ہے،انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی شکایات سیل میں دسمبر سے رواں ماہ تک تقریبا 24 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن پر تقریبا ستر فیصد شکایات کا ازالہ کردیا گیا ہے-
تازہ ترین