• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن تحفظ حقوق خواتین کا مہنگائی، خواتین پر تشددکے واقعات میں اضافہ پر تشویش کا اظہار

لاہور (نمائندہ جنگ ) انجمن تحفظ حقوق خواتین کے اجلاس میں جو گزشتہ روز انجمن کی چیئرپرسن شیرین کرن آرزو لودھی کی صدارت میں مرکزی آفس نظام آباد کالونی غازی آباد میں منعقد ہوا جس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، خواتین پر تشدد اور انہیں ہراساں کرنے کے واقعات کے علاوہ بڑھتی ہوئی بیروزگاری میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور ایک قرارداد کے ذریعہ اس سلسلے میں حکومت کی ناکامی قرار دیا گیا۔ اجلاس سے چیئرپرسن شیرین کرن آرزو لودھی،رخسانہ بیگم، روبینہ بیگم، کرن بخاری، سحر گیلانی، فضا بٹ عثمان اور دیگر خواتین نے خطاب کیا۔
تازہ ترین