• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت علماءپاکستان پنجاب کے6رکنی وفد کی خادم رضوی سے ملاقات

لاہور ( نمائندہ جنگ ) جمعیت علماءپاکستان پنجاب کے صدر علامہ حافظ نصیر احمد نورانی کی سربراہی میں6رکنی وفد نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی سے ملاقات کی ۔وفد میں محمد ایوب نورانی ،مفتی تصدق حسین،مولانا محمد سلیم اعوان ،مولانا حاجی شوکت علی اور مولانا محمد فیضان قادری شامل تھے ۔وفد نے علامہ خادم حسین رضوی کو جمعیت علماءپاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر کا خصوصی پیغام پہنچایا اور علامہ خادم رضوی کو ان کی رہائی اور جدوجہد پر مبارکباد پیش کی ۔ علامہ خادم حسین رضوی نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اہلسنّت ناموس رسالت اور مسئلہ ختم نبوت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
تازہ ترین