• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں جز وقتی ٹیوٹرز کی ای رجسٹریشن کا آغاز

لاہور(خبر نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ٹیوٹرز/ جز وقتی اساتذہ کے لیے پالیسی تبدیل کردی گئی۔ جز وقتی ٹیوٹرز کی ای - رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس مقصد کیلئے“آگہی ٹیوٹرز پورٹل” بنایا گیا ہے۔ایسے تمام کوالیفائیڈ اور تجربہ کار اساتذہ جو یونیورسٹی میں جز وقتی ٹیوٹرز کے طور پر کام کرنا چاہتے ہیں وہ اس پورٹل کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ایسے ٹیوٹرز جو پہلے سے یونیورسٹی میں رجسٹرڈ ہیں ان کو بھی اس پورٹل کے ذریعے ای-رجسٹریشن کرنا ہو گی۔
تازہ ترین