• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبدیلی کے نام پر قوم کا بیڑا غرق کر دیاگیا،جمعیت

کوئٹہ (آئی این پی) کوئٹہ جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ناظم انتخابات مولاناخورشیداحمد ،ضلعی معاونین مولانامحمد ہاشم خشکی، مولانا علی محمد مہترزئی ،مولانا محمد عثمان پر کانی ،مولانا محمد ایوب ایوبی مولاناعبد الولی ،مفتی عبدالسلام رئیسانی، مولاناحکیم، حبیب اللہ ،حاجی قاسم خان خلجی،چوہدری محمد عاطف،حاجی بشیر احمد کاکڑ،حافظ خلیل احمد سا رنگزئی ،مولانا عزیز اللہ اغبرگ، مولاناجمال الدین حقانی، حافظ عبدالغنی شہزاد، حافظ دوست محمد ،حافظ عبدالقادر ،حافظ تاج الدین ،حاجی نعمت اللہ ملا خیل ،حافظ مجیب الرحمن،حافظ بلال ناصر ،مولانا الطاف شاہ، مولانامسعوداحمد،میر فاروق لا نگو،مولانا فیض محمد فیضان، مولانا ضیا الرحمن فاروقی، مفتی احسان الحق حقانی ،مولانا ابوبکر،حافظ شبیر احمد مدنی، میر سرفراز احمد شاہوانی،ظفر اللہ کاکڑ، حافظ فضل محمد اورحافظ مقصود احمد، سید احمد شاہ ،سالار علائو الدین نے مشرکہ بیان میں کہا ہےکہ عمران خان نیازی وفاقی وزراشیخ رشید اور فواد چوہدری ،مولانافضل الرحمٰن کی سیاست سے بوکھلاہٹ کا شکارہو گئے مولانا فضل الرحمن کی سیاست کوختم کرنیوالے عمران خان نیازی اور ان کی یہودی لابی مکمل طور پر اپنے منصوبوں میں ناکام ہوچکی ہے مولانا فضل الرحمٰن کی ملک کی تمام حقیقی جمہوری قوتوں کے مستقبل کے لئے کنوینر کے طور پرنامزدگی نیک شگون ہے۔انہوں نے کہا کہ سونامی خان نے ملک پر تاریخی مہنگائی کا طوفان مسلط کیا ہے،تبدیلی کے نام پر قوم کا بیڑا غرق کر دیاپٹرول کی قیمتوں اورروز مرہ اورخوردنی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ قوم پرڈرون حملہ سے کم نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام اور ملک کی حقیقی اپوزیشن کی جانب سے آئندہ کیلئے لائحہ عمل خوش آئند ہے۔ 
تازہ ترین