• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرغون ہاؤسنگ اسکیم ویلفیر ایسوسی ایشن کا اجلاس، بائی لاز کی منظوری

کوئٹہ ( پ ر) زرغون ہاؤسنگ اسکیم ویلفیر ایسوسی ایشن کا اجلاس صدر عبداللہ کاکڑ کی رہائشگاہ پر ہوا ۔جس میں تنظیم کے تمام عہدیداران شریک تھے ۔ اجلاس میں تنظیم کے بائی لاز کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ایسوسی ایشن کے رکنیت فارمز بھی پیش ہوئے اور ارکان نے اپنے فارمز فل کیے۔ اجلاس میں تنظیم کا اکاؤنٹ کھولنے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور ایسوسی ایشن کا باقاعدہ دفتر کھولنے کا معاملہ زیر بحث آیا اور زرغون ہاؤسنگ اسکیم کے الاٹیز کو اپیل کی گئی کہ وہ جلد اس جلد ایسوسی ایشن کی ممبر شپ حاصل کر لیں تاکہ ان کی آواز موثر انداز میں حکام بالا تک پہنچائی جا سکے ۔ایسوسی ایشن کے صدر نے شرکا کو آگاہ کیا کہ کیو ڈی اے اس اسکیم میں مسجد کی تعمیر کی زمہ داری نہیں لے رہا تاہم ایک خاتون ڈونر نے مسجد کی تعمیر کیلئے ایک خطیر رقم چندہ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس مقصد کیلئے کیو ڈی اے حکام سے رابطہ کیا جائے گا اور ان سے مسجد کیلئے جگہ کی نشاندہی(ڈی مارکیشن) کیلئے درخواست کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک کیس چیف انجنئیر پلاننگ اینڈ ڈولیپمنٹ عقیل جعفر کے پاس پراسس میں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ محترمہ بشریٰ رند صاحبہ نے اس اسکیم کے گرڈ اسٹیشن کا افتتاح کر دیا ہے تا ہم کیسکو کی جانب سے کنکشنز کی فراہمی کیلئے ابھ کچھ کام کرنا باقی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کیسکو کے کام میں بھی تیزی آئے گی اور یہاں بجلی کی فراہمی حقیقت کا روپ دھار لے گی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے چیر پرسن کیو ڈی اے سے ملاقات کیلئےٹیلی فون پر کوشش کی تھی مگر کامیابی نہ ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ اس ملاقات کا مقصد محترمہ کا شکریہ ادا کرنا تھا کہ انہوں نے زاتی دلچسپی سے بجلی کا مسئلہ حل کیا اور یہ درخواست بھی کرنا تھی کہ بجلی کیٖطرح پانی کا مسئلہ بھی ان کی زرا سی توجہ سے حل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایسوسی ایشن کے وفد کو جلد ملاقات کا موقع ملے گا۔ اجلاس کے آخر میں صدر عبداللہ کاکڑ کی جانب سے پر تکلف افطار ڈنر بھی دیا گیا۔
تازہ ترین