• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما لیکس میں شامل 436 کرپٹ عناصر کا احتساب کیا جائے،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ (آئی این پی) جمعیت علما اسلام نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار چشتی نے کہاہے کہ پاکستان کو درپیش مسائل کا جڑ کرپشن اور عدم احتساب ہے، کرپشن، بے تحاشا منی لانڈرنگ سے ملک کو قرضوں کے دلدل میں پھنسا دیا گیا، ملک کی ترقی وخوشحالی کے لیے کرپشن کو جڑسے اکھاڑ کر پھینکنا ہو گا اور کرپٹ مافیا کو این آر او دینے کاسسٹم ختم کرناہوگااور کرپٹ مافیا کااحتساب نہیں ہو گاتویہ ملک ترقی بھی نہیں کریگا۔ کرپشن ملک کی معیشت کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس میں شامل 436 کرپٹ عناصر کا احتساب کیا جائے، انہوں نے کہا کہ کچھ کرپٹ مافیاز چورمچائے شور کی زندہ مثال ہے، اپنی کرپشن چھپانے کیلیے عوام کو ورغلایا جارہا ہے اورکچھ کرپٹ لوگوں نے حکومت کی گود میں پناہ لی ہوئی ہے۔ اپنے خاندانوں کے سواعوام کو غربت بے روزگاری صحت اور تعلیم سے محرومی بدامنی اور ناانصافی کے سوا کچھ نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ مافیا نے ملک کو لوٹ لیا۔
تازہ ترین