آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 21؍ربیع الاوّل 1441ھ 19؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پاکستان ایجوکیشن فائونڈیشن نے نعت و قرآن خوانی کے مقابلے ترتیب دیدیئے

کوئٹہ(پ ر)پاکستان ایجوکیشن فائونڈیشن نے اس سال بھی رمضان المبارک میں اسکولوں اور کالجوں کے طلباء و طالبات کے لئے نعت خوانی، قرأت اور قرآنی معلومات کے مقابلے ترتیب دیئے ہیں جس کے تحت گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مشن روڈ میں21مئی کو گرلز اسکولوں کی طالبات کیلئے مقابلہ قرآنی معلومات اور 22 مئی کو مقابلہ نعت و قرأت ہوگا جبکہ طلباء کے لئے گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی اسکول میں27 مئی کو مقابلہ قرآنی معلومات اور 28 مئی کو مقابلہ نعت و قرأت ہوگا۔ اسی طرح گرلز کالجوں کیلئے نعت و قرأت کا مقابلہ 25 مئی کو اسلامیہ گرلز کالج جبکہ قرآنی معلومات کا مقابلہ 23مئی کو گرلز کالج کوئٹہ کینٹ میں ہوگا بوائز کالجوں کے طلباء کے لئے مقابلہ حسن قرأت و نعت خوانی24 مئی کو اسلامیہ بوائز کالج اور قرآنی معلومات کا مقابلہ 23مئی کو گرلز کالج کوئٹہ کینٹ میں ہوگا۔

کوئٹہ سے مزید