آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات16؍شوال المکرم 1440ھ 20؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) چیف جسٹس آف پاکستان سردار آصف سعید خان کی منظوری سے رجسٹرار سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 175-A کے ذیلی دفعہ 5 کے تحت بلوچستان بار کونسل کی سفارش پر آئندہ دوسال کے لئے منیر احمد خان کاکڑ ایڈدوکیٹ کو ممبر جوڈیشل کمیشن مقرر کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جو 16 مئ 2019 سے موثر ہوگیا ہے ۔ دریں اثناء سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی نے بلوچستان بار کونسل کے رکن منیر احمد خان کاکڑ کو دوبارہ جوڈیشل کمیشن پاکستان کا ممبر مقرر ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے وکلاء باالخصوص ملک بھر کے وکلاء کے لئے انکی موثر آواز اور جرات مندانہ کردار قابل تحسین ہے منیر احمد کاکڑ ایڈووکیٹ کی اس بابت خدمات ناقابل فراموش اور دلیرانہ بے لوث اور قابل قدر ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں