• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر شعبہ کینسر آئوٹ ڈور میں جدید ٹوکن مشین نصب کردی گئی

ملتان( سٹا ف رپورٹر)نشتر ہسپتال کے شعبہ امراض کینسر کےسربراہ پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے آئوٹ ڈور مریضوں کی سہولت کے لئے وارڈ میں جدید ٹوکن مشین انسٹال کروا دی،صوبائی وزیر برائے توانائی ڈاکٹر اختر ملک مشین کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر انکے ہمراہ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا ،پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرئوف ہراج ،پروفیسر ڈاکٹر شاہد راو اور ڈاکٹر میاں عدنان کے علاوہ دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے،پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کو بتایا کہ اب کینسر کے مرض میں مبتلا مریض مرحلہ وار اپنے تمام تر ٹیسٹ اور علاج کی سہولیات بذریعہ ٹوکن حاصل کر سکیں گے،بعدازاں صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی عیادت بھی کی ۔
تازہ ترین