• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واپڈا ٹاؤن کا اجلاس عام ، عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی گئی:ارکان

ملتان (سٹاف رپورٹر) واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی کی منیجنگ کمیٹی کے ارکان چوہدری محمد اقبال اور چوہدری ناصر محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ اجلاس عام کو واپڈا یونین عہدیداروں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو کے حکم پر یونین اجلاس میں تبدیل کرکے رکھ دیا، میپکو (واپڈا) اہلکاروں کو گاڑیوں میں بھر کر پنڈال تک پہنچایا گیا ان افراد‘ ملازمین کے واپڈا ٹاؤن I‘ II یا III میں کوئی پلاٹ نہیں اور نہ ہی ممبر ہیں، ان افراد‘ ملازمین نے چیف ایگزیکٹو میپکو کی موجودگی میں ایجنڈا نکات کی منظوری دی اور سالانہ اجلاس عام کی کارروائی مکمل کرلی گئی، پریس کانفرنس میں دوست محمد‘ ظفر آفتاب‘ عبدالجبار جالندھری‘ اظہر علی بٹ اور محمد احسن بھی موجود تھے، ایجنڈا کے 37 نکات کے بارے میں کوئی آگاہی نہیں دی گئی، سالانہ اجلاس عام کے حوالے سے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی گئی،واپڈا ٹاؤن کا رقبہ دوسری سوسائٹی کو دینے سےڈھائی ارب کا نقصان پہنچایا گیا ۔
تازہ ترین