• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کاآپریشن جاری،5افرادسےمنشیات اورشراب برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ مظفر آباد نے عمران سے آدھا کلو چرس، پولیس تھانہ ممتازآباد نے ندیم سے20 لٹر شراب، پولیس تھانہ صدر نے غلام شبیرسے 450 گرام چرس، پولیس تھانہ مخدوم رشید نے کاشف سے 15 لٹر شراب،پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے مشتاق سے 30 لٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ ممتاز آباد نےگیارہ سالہ لڑکی مریم کے ساتھ زیادتی کرنے والے ہمسائےوقاص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس تھانہ مظفر آباد نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کی تحریری درخواست پر غیر معیاری کھار فروخت کرنے کے الزام میں فیکٹری مالک ثاقب حمید اور سٹور کیپر عنصر علی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر تین ملزمان انجم،حسنین،فریدکو گرفتار کر لیا جن سے آتش بازی کا سامان برآمد ہوا۔پولیس تھانہ مظفر آباد نے امتیاز ،فیاض ،اسلام رشیداورعارف، پولیس تھانہ ممتاز آباد نے سجاد، پولیس تھانہ گلگشت نے واجد، پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نےز ابد کو گرفتار کرکے غیر قانونی گیس ری فل کرنے کےمقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ ممتازآبادنے ارسلان سے پسٹل مع 4 گولیاں،پولیس تھانہ قادرپورراں نے نعمان سے پسٹل مع 2 گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ جلیل آباد کے علاقے گیلانی فلائی اوور پر دوران ڈیوٹی ٹریفک وارڈنز نے ون ویلنگ کرنے والے دو موٹر سائیکل سواروں شامیر اور کاشف کو قابو کر کے جلیل آباد پولیس کے حوالے کر دیا جس پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔تھانہ مخدوم رشید پولیس نے ناکہ بندی کے دوران موٹر سائیکل سوار منور اور منظور کو جعلی نمبر پلیٹ لگانےپرمقدمہ درج کر کے ان کو گرفتار کر لیا ۔ٹریفک پولیس نے دن کے اوقات میں پابندی کے باوجود شہر میں چلنے والی ٹریکٹر ٹرالیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 ڈرائیوروں اکرم، قدوس، بشیر، لیاقت،عامرکے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر اکے ان کو حراست میں لے لیا ۔جھوک کھوکھراں کے رہائشی علی حسن نے پولیس کو اطلاع دی کہ اسے تین افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر پولیس تھانہ مظفرآباد موقع پر پہنچی تو اطلاع غلط ثابت ہوئی ۔ دریں اثناء قطب پور کے علاقے محمد پور گھوٹا کے رہائشی جہانگیر نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس نے موٹرسائیکل چور پکڑا ہوا ہے۔ پولیس موقع پر پہنچی تو پتہ چلا کہ اس نے اپنا دوست پکڑا ہوا تھا۔ پولیس دونوں کو غلط اطلاع دینے پر گرفتار کرلیا۔
تازہ ترین