• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انبیا ءاور اولیاءنے بھی اللہ کی راہ میں تکلیفیں برداشت کیں اور صبر کیا: علامہ الیاس عطار قادری

ملتان( سٹا ف رپو ر ٹر ) امیر اہل سنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری نے کہا ہے کہ اللہ کی راہ میں سب سے زیادہ تکلیفیں پیارے آقاؐ کو پہنچی ہیں ،انبیا ءاور اولیاءنے بھی اللہ کی راہ میں تکلیفیں برداشت کیں اور صبر کیا ،راہ خدا میں بھی اور راہ دنیا میں بھی تکلیفیں آتی ہیں مگر دنیا کی تکلیفیں انسان جلدی جلدی برداشت کرلیتا ہے مگر ہم سے راہ خدا میں آنے والی تکلیف کم برداشت ہوتی ہیں،اللہ کی راہ میں تکلیف پر شیطان وسوسے ڈالتا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بذریعہ ویڈیو لنک رمضان المبارک کے سلسلے میں ہونے والے مدنی مذاکرے میں پورے ماہ کے لئے تربیتی اعتکا ف میں شریک اسلامی بھائیوں سے بیان کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین