• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی مداری ذاتی مفادات کیلئے اکٹھے ہورہے ہیں ،پیر مصور

پشاور ( نیوزڈیسک) چیئرمین ڈیڈک ملاکنڈ و رکن صوبائی اسمبلی پیر مصورخان غازی نے کہاہے کہ سیاسی مداری ایک بار پھر عوامی مفادات کے لیے نہیں بلکہ ذاتی مقاصد کے لیے اکھٹے ہورہے ہیں ،لیکن انکے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونگے کیونکہ عوام جان چکے ہیں کہ کون ملک کو اندھیروں اور بحرانوں سے نکال سکتے ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک میں ایک مثبت تبدیلی اور ترقی و خوشحالی کا انقلاب آئیگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنیرہائش گاہ پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پی ٹی ائی تحصیل درگئی کے جنرل سیکریڑی سلمان خان بھی موجود تھے،وفود نے چیئرمین ڈیدک کو اپنے مسائل و مشکلات کے بارے میں تفصیل سے اگاہ کیا۔پیر مصور خان غازی نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے نہ صرف امن وامان کی حالت خراب تھی بلکہ ہر چیز بکتا تھا حقدار کو اس کا حق نہیں مل رہاتھا،رشوت ،کرپشن ،کمیشن اور بدعنوانی عام تھی انہوں نے کہا کہ آج میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر لوگ بھرتی ہورہے ہیں اور حقدار کو اس کا حق مل رہاہے۔
تازہ ترین