• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوٹلوں اور تندوروں میں سی این جی سلنڈر استعمال پر متعدد گرفتار، سلنڈر ضبط

پشاور(سٹاف رپورٹر) پشاورکی ضلع انتظامیہ نےریسٹورنٹس اور تندوروں میں سی این جی سلنڈر کے استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 17 سلینڈر ضبط کرکے مالکان اور منیجرز گرفتار کرلئے ہیں، پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے سی این جی سلینڈر کے ریسٹورنٹس اور دیگر دکانوں میں استعمال پر پابند ی عائد کی ہوئی ہے اورخلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے رات کو نمک منڈی کے علاقے میں مختلف ریسٹورنٹس اور دیگر دکانوں کا دورہ کیا، انھوں نے3 ریسٹورنٹس میں سی این جی سلینڈروں کے استعمال پر منیجرز کو گرفتار کر تے ہوئے سلینڈروں کو سرکاری تحویل میں لے لیا، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹاؤن فور شہباز خٹک نے محکمہ حقوق صارفین تحفظ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر واجد امان کے ہمراہ کوہاٹ روڈ پر مختلف دکانوں اور تندوروں کا معائنہ کر تے ہوئے سی این جی سلینڈر استعمال کر نے پر مالکان کو گرفتار کر تے ہوئے 5 سلینڈروں کو سرکاری تحویل میں لے لیا،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹاؤن ون نجید اللہ خان نے گل بہار سے 4 جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نصیر خان نے حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں سے5 دکانداروں کو سی این جی سلینڈر کے استعمال پر گرفتار کر لیا ، گرفتار افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر پشاور محمدعلی اصغر نے تمام سی این جی فلنگ سٹیشن مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے فلنگ سٹیشن میں کھلے سی این جی سلینڈر میں سی این جی نہ بھریں۔
تازہ ترین