• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیسکو میں بھرتی کے حوالے سے اشتہارجاری نہیں کیا گیا،حاجی اقبال

پشاور( وقائع نگار)آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین خیبر پختونخوا کے چیئرمین حاجی محمد اقبال نے کہا ہےکہ 15 دن گزرنے کے باوجود بھی وزارت پاور ڈویژن اور پسکو انتظامیہ کی جانب سے بھرتی کے حوالے سے اخبارات کو اشتہار جاری نہیں کیا گیا۔ جس کی وجہ سے صوبہ بھر کے پسکو محنت کشوں میں غیر معمولی تشویش اور بے چینی پائی جاتی ہے، وزارت پاور ڈویژن بھرتی میں تاخیری حربے استعمال کررہی ہے جوکہ حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اقبال لیبر کمپلیکس رنگ روڈ پشاور میں مختلف سرکلوں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ اگر حکومت نے پسکو میں عیدالفطر سے قبل بھرتی کا عمل شروع نہیں کیا گیا تو عیدالفطر کے فوراً بعد غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال شروع کرنے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔
تازہ ترین