• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹروں پر تشدد کی جوڈیشنل انکوائری کروائی جائے، اختیار ولی

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے صوبائی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اختیار ولی خان نےکہا ہےکہ ڈاکٹروں کی ہڑتال اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جس سے عوام کو بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے ڈاکٹروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں کا نظام بہتر بنانے کی بجائے نظام کو تباہی و بربادی سے دو چار کر دیا گیا ہے ڈاکٹروں میں بے چینی بڑھتی جا رہی ہے جبکہ عوام کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔ اختیار ولی خان نے مطالبہ کیا کہ صوبائی وزیر صحت اور عمران کے کزن نوشیروان برکی کی ایما پر ڈاکٹروں پر تشدد کے سلسلے میں جوڈیشنل انکوائری کروائی جائے جبکہ صوبائی وزیر صحت اور عمران خان کے کزن نوشیروان برکی کو برطرف کیا جائے۔ مسلم لیگ ڈاکٹروں کو بے یارومددگار نہیں چھوڑے گی اور ان کا بھر پورساتھ دے گی
تازہ ترین