• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشترکہ حریت قیادت کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں یوم شہداء کے موقع پر آج مکمل ہڑتال ہے۔

سری نگر میں آج شہداء کے قبرستان تک مارچ بھی کیا جائے گا، اس موقع پر قاض بھارتی پولیس نے میرواعظ عمر فاروق کو احتجاج میں شرکت سے روکنے کے لیے گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔

مشترکہ حریت قیادت نے یوم شہداء پر مکمل ہڑتال اور عید گاہ چلو مارچ کی کال دے رکھی ہے، جس میں شرکت سے روکنے کے لیے قابض بھارتی پولیس نے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں میر واعظ محمد فاروق، خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کی برسی کے موقع پر ہفتۂ شہادت منایا جا رہا ہے۔

میر واعظ محمد فاروق اور شہدائے حول کو 1990ء میں اور خواجہ عبدالغنی لون کو 2002ء میں آج ہی کے دن قتل کیا گیا تھا۔

تازہ ترین