• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو فی یونٹ بجلی 57 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کر دی۔

نیپرا کے مطابق بجلی مہنگی کرنے کی درخواست اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، اپریل میں 9 ارب 71 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ اپریل بجلی پر کُل لاگت 53 ارب 63 کروڑ روپے رہی۔

نیپراکے مطابق سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی مذکورہ درخواست کی سماعت 28 مئی کو ہو گی۔

تازہ ترین