• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رویت ہلال کیس: وفاقی حکومت اور مفتی منیب کو نوٹس

پشاور ہائی کورٹ نے رویت ہلال کمیٹی کیس میں وفاقی حکومت اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کو نوٹس جاری کر دیے۔

پشاور ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں رویت ہلال کمیٹی کو چاند دیکھنے سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے ۔

درخواست کی سماعت چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس عبد الشکور نے کی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملک میں چاند کی رویت پر مسائل پیدا ہورہے ہیں دو دو عیدیں منائی جاتی ہیں۔

عدالت نے وفاقی حکومت،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کو نوٹس جاری کرکےجواب طلب کرلیا۔

پاکستان میں ایک طویل عرصے سے عید ین کے چاند کی رویت کے حوالے سے اختلاف پایا جاتا ہے اور ہر سال ملک کے دو عیدیں منائی جاتی ہیں۔

تازہ ترین