آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل21؍شوال المکرم 1440ھ 25؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


جشن ولادت امام حسن علیہ السلام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید ڈاکٹر کمال حسین شاہ نے امام حسن علیہ السلام کے یوم ولادت، حضور اکرم ﷺ کی سیرت اور اہلبیت کے فضائل بیان کئے۔

پیرس کے نواحی علاقے ویلرلیبل سعید الحق کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب کے موقع پر سید ڈاکٹر کمال شاہ کے مریدوں میں سے ایک نوجوان کو خلافت کی دستاربندی بھی کی گئی۔

تقریب کے شرکا نے نعتیہ کلام پیش کرکے محفل میںکا سماں باندھ دیا۔

اختتام پر پیر سید ڈاکٹر کمال حسین شاہ نے دعا کرائی اور بعض حاجت مند افراد کا خصوصی ذکر کیا۔

پیر سید ڈاکٹر کمال حسین شاہ کی امامت میں نماز ادا کی گئی۔میزبان و مرید سعید الحق نے شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر دیا۔

پیر سید ڈاکٹر کمال حسین شاہ کے مطابق ان کے ہاتھوں 62 فرانسیسی اسلام قبول کر چکے ہیں اور دعائیہ سلسلہ سے متعد حاجت مند فیض یاب ہو چکے ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں