• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہبازشریف کا بھاگ جانا ن لیگ کیلئے لمحہ فکریہ ہے، پرویز الہٰی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کا ملک سے بھاگ جانا خود مسلم لیگ ن کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

گجرات میں قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی وفات پر چوہدری پرویزالہی اور چوہدری شجاعت نے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو چاہئے کہ وہ اپنا لیڈر تلاش کریں ، ن لیگ جنگل کے شیر کی طرح ہے، جو خیال میں آئے کہنے سے گریز نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام ہمیشہ تنقید کرنا ہوتا ہے، حکومت کا کام ہے برداشت کرنا اور مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا، لہٰذا حکومت کے جانے کی باتیں صرف باتیں ہی ہیں، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

تازہ ترین