• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مونٹریال میں انٹرنیشنل روبوٹکس کنونشن کا آغاز

کینیڈا کے شہر مونٹریال میں انٹرنیشنل روبوٹکس کنونشن کا گذشتہ روز باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔


پانچ روزہ روبوٹکس ایکسپو میں شریک مختلف ممالک سے آنے والی کمپنیوں نے اپنے جدید ٹیکنالوجی کے حامل روبوٹس نمائش کیلئے پیش کیے ہیں۔

مقامی کنونشن سینٹرمیں شروع ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی روبوٹکس کانفرنس میں پرسنل،ڈومیسٹک اور انڈسٹریل روبوٹس سے لیکر ڈرون،تھری ڈی پرنٹنگ روبوٹس،ایجوکیشن اور اینٹرٹینمنٹ روبوٹس،ٹیلی روبوٹکس،ہیلتھ کئیر روبوٹس اور دیگر ٹیکنالوجی کے شاہکار روبوٹس موجود ہیں۔

واضح رہے کہ یہ کنونشن 24مئی کو اختتام پذیر ہوگا جبکہ اس دوران ہزاروں افراد اس میں شرکت کررہے ہیں۔

تازہ ترین