• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ ایکشن فلم مائی اسپائی کا نیا ٹریلر جاری

ایکشن سے بھرپور فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم مائی اسپائی(My Spy)کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔


پیٹر سیگل کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے ناکام سی آئی اے ایجنٹ کے گرد گھوم رہی ہے جسے آخری وارننگ کے بعد ایک فیملی کی حفاظت کیلئے بھیس بدل کر بھیجا جاتا ہے تاہم فیملی میں موجود 9سالہ بچی پر اسکا یہ راز کھل جاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں معروف ریسلر اور اداکار ڈیو بٹیسٹا سمیت کین جیونگ،پاریسا فلز،کرسٹین شال،نکی ہان اور ڈیویئر راجرز شامل ہیں۔

کرس بینڈر اور ڈیو بٹیسٹا کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن اور کامیڈی کا طوفان لیے یہ فلم 23اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔


تازہ ترین