آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل21؍شوال المکرم 1440ھ 25؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اس حکومت نے دس ماہ میں ایک بھی کام اچھا نہیں کیا۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے۔ جماعت اسلامی عید کے بعد مہنگائی کے خلاف کراچی سے چترال تک احتجاج کرے گی۔

لاہور میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ قوم پریشان اور حکومت کی کارکردگی پر حیران ہے۔ حکومت کی دس ماہ کی کارکردگی ملکی تاریخ کی بدترین کارکردگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں عوام کو بجلی اور گیس کے بل دیکھ کر دن میں تارے نظر آ جائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت میں پیپلزپارٹی، مشرف اور ایم کیوایم کے لوگ شامل ہیں،انہی لوگوں کے بارے میں عمران خان ڈاکو اعظم جیسے الفاظ استعمال کرتے تھے۔ 

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں